ابنا: حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظہر شھید مطھری یونیوریٹی کے اسٹوڈینٹس سے ملاقات میں دھہ فجر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے اور پیامبر اکرم (ص) کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : انہوں نے فرمایا میرے دل کا ٹکڑا خراسان کی زمین میں دفن ہوگا جو مومن بھی معرفت کے ساتھ ان کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہے اور جہنم کی آگ کو ان کے بدن پر حرام کر دیا ہے ۔حضرت آیتالله نوری همدانی نے صحیح قانون اور عادل حاکم کے وجود کو اسلامی نظام کی خصوصیت جانا ہے اور وضاحت کی : تمام سیاسی و سماجی فعالیت اس قانون کی بنیاد پر مبنی ہوگا اور عوام دوسری طرف عادل و متقی رھبر کی ضرورت محسوس کرتا ہے جو کہ ان کی سیاسی و سماجی مستقبل کو روشن کرے ۔حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس استاد نے وضاحت کی : ابھی کے حالات کے مطابق امام معصوم (ع) پردہ غیب میں ہیں ، حضرت آیتالله خامنهای انقلاب کی کشتی کے پتوار ہیں اور بتتیس سال ہے کہ ملک کو اچھی طرح سے ادارہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے آیات و روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جہاد و مقاومت کو اسلامی حکومت کا لازمہ جانا ہے اور وضاحت کی : جس طرح امام حسین علیہ السلام نے اسلامی جہادی تحریک کی بنیاد ڈالی ہے ، اس وقت بھی اسلامی معاشرہ کو دشمن کے سامنے ھر طرح سے تیار رہنا چاہئے ۔............/169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270011
حضرت آیتالله نوری همدانی نے صحیح قانون اور عادل حاکم کے وجود کو اسلامی نظام کی خصوصیت جانا ہے اور وضاحت کی : تمام سیاسی و سماجی فعالیت اس قانون کی بنیاد پر مبنی ہوگا اور عوام دوسری طرف عادل و متقی رھبر کی ضرورت محسوس کرتا ہے جو کہ ان کی سیاسی و سماجی مستقبل کو روشن کرے ۔